• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

DG آئی بی کی تقرری وزیراعظم کا اختیار، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہے اور اس کا اختیار ہے کہ وہ کسے تعینات کرے وزیراعظم ملک کا منتخب چیف ایگزیکٹو اور عوام کو جوابدہ ،فیصلے کااحترام کرتےہیں ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کی تعیناتی بلاشرکت غیرے وزیراعظم کا اختیار ہے۔ وزیراعظم ملک کا منتخب چیف ایگزیکٹو اور عوام کو جوابدہ ہے۔

تازہ ترین