• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر کیخلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں دستاویزات کی تبدیلی کا عمل مکمل

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کےجج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاورپلانٹ ریفرنس میں دستاویزات کی تبدیلی کا عمل مکمل کرلیاگیا۔ پیر کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، تفتیشی افسر حماد کمال اور وکیل صفائی ارشد تبریز پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر مراد علی شاہ کی طرف سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

تازہ ترین