• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی حملے کے وقت انگلش ٹیم بھارت میں تھی، دورہ جاری رکھا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گذشتہ سال انگلینڈ میں کورونا سے روزانہ ہزاروں ہلاکتیں ہورہی تھیں اس کے باوجود پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کی جان کی پرواہ کیے بغیر انہیں انگلینڈ بھیجا تھا تاکہ انگلش بورڈ کو کئی ملین پاونڈز کے نقصان سے بچایا جائے لیکن انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان بورڈ کو دھوکا دے دیا۔

احسان مانی نے انگلش بورڈ کی جانب سے آنے والے چارٹرڈ طیارے میں ٹیم کے ساتھ سفر کیا جبکہ وسیم خان ای سی بی کے افسران کے قریب تصور کئے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی حملے کے وقت انگلش ٹیم بھارت میں موجود تھی لیکن اس نے دورہ ختم نہیں کیا تھا۔

2016میں بنگلہ دیش میں بم دہماکے کے چار ماہ بعد انگلینڈ نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا لیکن اس ٹیم میں مورگن شامل نہیں تھے۔

تازہ ترین