• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا اجلاس، نجکاری کمیشن ترمیمی بل پر غور، ارکان کو ترمیم پر بریفنگ

اسلام آباد (ناصر چشتی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس گزشتہ روز چیئرمین شمیم آفریدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021پر غور کیا گیااور ارکان کو مجوزہ ترمیم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،حکام کی کمیٹی کو سروسز انٹرنیشنل ہوٹل اور پاکستان چائنا فرٹیلائزر ہری پور کی نجکاری پربھی بریفنگ ، سینیٹر صابر شاہ نےاپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل میں کابینہ کو بائی پاس کرتے ہوئے فرد واحد کو اختیار دینا قانون کے منافی ہے ،ترمیمی بل میں اگراسی طرح آگے بڑھے تو ایک غلط مثال قائم ہوگی، وزارت کے حکام نے بتایا کہ مجوزہ ترمیم کا نجکاری کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔

تازہ ترین