• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی ہراسانی رپورٹ سیکریٹری صحت کو بھیجنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو ہراساں کرنے کے معاملے پر قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ایگزیکٹوو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول، کمیٹی ممبران، رہنما جناح اسپتال ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر نازش بٹ بھی شریک ہوئیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معاملے کی رپورٹ سیکرٹری صحت کو بھیجی جائے گی، سیکرٹری صحت سے ہائی پاورڈ کمیٹی بنانے اور سائبر کرائم سرکل کو بھی شامل کرنے کی درخواست کی جائے گی، ایگزیکٹوو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر شاہد رسول نے ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور محکمہ صحت سندھ کو بھی معاملے سے آگاہ کردیا، اس حوالے سے ڈاکٹر عثمان ظفر کا آڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا جس میںان کاکہنا تھا کہ مجھ پر جو الزام لگائے جارہے ہیں ان سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین