• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LNG درآمد میں قومی خزانے کو 11 ارب سے زائد کا نقصان ہوا، آڈیٹر جنرل رپورٹ

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ایل این جی کی درآمد میں قومی خزانے کو 11 ارب سے زائد کے نقصان کا انکشاف کیا ہے،مالی سال 20۔ 2019میں ایل این جی کارگو کی درآمد کی مس مینجمنٹ کے باعث قومی خزانے کو ایک ارب 65 کروڑ ستانوے لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ایل این جی کے ٹینڈرز میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے مہنگی ایل این جی خریدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان آفس نے پٹرولیم سیکٹر، ٹیلی کام سیکٹر،این ایچ اے،سی ڈی اے،پی ڈبلیو ڈی، اسٹیٹ آفس اور اوگرا سمیت دیگر اداروں کا اسپیشل آڈٹ مکمل کرلیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ان شعبوں کی آڈٹ رپورٹ 2020-21 تیار کی ہے جس میں ان اداروں کے مالی سال 20۔ 2019کے حسابات کا آڈٹ کیا گیا ہے۔ مالی سال 20۔ 2019کے دوران مجموعی طور پر 1637ارب 72کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیںِ۔ اسی سال مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا ہدف دو کروڑ 93لاکھ نوے ہزار بیرل تھا لیکن دو کروڑ 91لاکھ ساٹھ ہزار بیرل پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ہوئی۔

تازہ ترین