• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائزر ویکسین 5 سے 11سال کے بچوں کیلئے موثر قرار

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے محفوظ اور بیماری سے بچانے کے لیے مؤثر ہے۔ فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلا نے ایک بیان میں بتایا کہ ہم بچوں کو ویکسین کے ذریعے تحفظ فراہم کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے ریگولیٹری منظوری کا انتظار ہے، بالخصوص اس وقت جب کورونا کی قسم ڈیلٹا بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ان کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی سے امریکا میں بچوں میں کووڈ 19کیسز کی شرح میں 240فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے ویکسی نیشن کی ضرورت سامنے آتی ہے۔

تازہ ترین