کراچی(اے پی پی)کراچی تاجرالائنس کے چیئر مین ایاز میمن موتی والا نے بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکس کی تجویز کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاجرا لائنس اس بے حسی اور ظلم کی تجویز کو مسترد کرتی ہے‘ کے ایم سی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پہلے ہی شہر میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ، کے ایم سی کو خومختار ادارہ بنانے کا بہانہ بنا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جاری کردہ بیان میں کیا۔