• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں غیر ملکی گھوم رہے تھے ان کیلئے پاکستان محفوظ تھا، سابق کرکٹرز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نےبھی لال جھنڈی دکھا دی جیوکی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں غیر ملکی گھوم رہے تھے تو ان کے لئے پاکستان محفوظ تھا،کرکٹ جغرافیائی پوزیشن کی وجہ سے سیاست کا شکار ہورہی ہے یہ بہت بدقسمتی ہے کیونکہ کھیل کا ان چیزوں سے تعلق نہیں ہونا چاہئے،خصوصی نشریات میں سابق کرکٹرزشعیب اختر،سکندر بخت ،جلال الدین ،عالیہ رشید، عبدالماجد بھٹی،یحیٰ حسینی نے بھی اظہار خیال کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر ملکی گھوم رہے تھے تو ان کے لئے پاکستان محفوظ تھا اور افغانستان سے انخلا کے لئے بھی پی آئی اے ان کے لئے محفوظ تھی اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ یہ سارے آپس میں ملے ہوئے تھے کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ نہیں کرنا ہے۔پاکستان کا جو دنیا میں بیانیہ بنایا گیا ہے مجھے اس سے بڑی تکلیف ہوئی ہے میری بڑی دل شکنی ہوئی ہے کہ پاکستان جتنی جدوجہد کرکے پندرہ بیس سال میں اوپر آیا ہے وہ سب ملیا میٹ ہوگیا۔نیوزی لینڈ کو ہمارے ساتھ ایسانہیں کرنا چاہئے تھا ۔ انگلینڈ اگر پاکستان کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرلیتے تو ہماری دنیا میں برانڈنگ بہتر ہوجاتی ملک کا امیج بہتر ہوجاتا مگر انہوں نے یہ بہتر سمجھا کہ پاکستان کو ڈوبانا بہتر ہے۔

تازہ ترین