• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے ”آسکر“، لکس اسٹائل ایوارڈز کا انتظار بڑھ گیا

کراچی (محمد ناصر) ”لکس اسٹائل ایوارڈ“ کی 20ویں رنگا رنگ تقریب کے انعقاد میں بس اب کچھ دِنوں کا انتظار باقی ہے۔ ”لکس اسٹائل ایوارڈز“ (LSA) کو یہ فخر حاصل ہے کہ وہ پاکستانیوں کو اپنے ایوارڈ کا شاندار اعزاز دیکر اُن کے خواب کی تکمیل کرتا ہے۔ پاکستانی ستاروں کو اپنے ساتھ ملا کر شروع ہونے والا یہ سفر آج مقبولیت کے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اِس پلیٹ فارم کو عوام کی محبت سے جو نشو ونما ملی ہے اس کا کوئی ثانی نہیں ۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کو پاکستان میں کئی ناموں سے جانا جاتا ہے اسے پاکستان کا آسکر ایوارڈ بھی کہا جاتا ہے جسے جیتنے کی خوشی فنکار اپنے لفظوں میں بیان نہیں کر پاتا کیونکہ یہ جیت صرف اُس کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ہوتی ہے۔ دراصل پاکستانیوں کی محبت اور حمایت سے ہی ایک آرٹسٹ لکس اسٹائل ایوارڈ کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوتا ہے۔ اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ اس شو کی انتظامیہ نے اپنی انتھک کوششوں سے ناظرین کے پسندیدہ فنکاروں، آرٹسٹوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والوں کو جوش اور جشن سے بھری محفل میں پہلی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز کی20 ویں رنگا رنگ تقریب میں اپنے پسندیدہ اسٹارز کو فاتح بنانے کیلئے آن لائن ووٹنگ کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور عوام اپنے پسندیدہ ستاروں کو اِن کی ویب سائٹ www.luxstyle.pk پر جاکر ووٹ کرکے فاتحیں کی صف میں لاکھڑا کرنے میں مصروف ہیں۔ لکس اسٹائل ایوارڈ کی باقاعدہ تقریب کب اور کہاں منعقد کی جائے گی، ٹیلی ویژن پر رنگا رنگ تقریب کب نشر ہوگی، کون سے سپر اسٹار اس ایوارڈ کو جیت پائیں گے؟۔ سب ہی کو اس کا شدت انتظار ہے اور اِن کی تمام تفصیلات جلد قارئین کے سامنے لائی جائیں گی۔

تازہ ترین