• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹ کا مستقبل، تاجروں کا اسلام آباد کے گھیراؤ کا پلان تفصیلات”جیو پاکستان“ میں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا مستقبل موجود ہے، دُنیا کو ماننا پڑے گا، سب کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی سیف سٹی انڈیکس میں کراچی نچلے ترین درجوں پر، حالات کی ذمہ داری سب اسٹیک ہولڈرز پر ہے۔ پنجاب میں ڈینگی مچھر پر پھیلا رہا ہے، وبا کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ نئے ٹیکس اقدامات پر ملک بھر کی تاجر برادری برہم، اسلام آباد کے گھیراؤ کا پلان بنا لیا۔ اپنے والدین کا خواب سچ بنانا ہے، ڈار سسٹرز نے ٹھان لی۔ پاکستان کیلئے عالمی اعزاز لائیں گے، قومی بیڈ منٹن چیمپئنز ماہور اور مراد کا عزم۔ اِن تمام موضوعات پر منگل کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں صبح 9 بجکر5منٹ پر گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبان ہیں۔

تازہ ترین