• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، یونیورسٹی میں طالبعلم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک، حملہ آور گرفتار

ماسکو(نیوز ایجنسیاں ) روس کے شہر پرم کی ایک یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق روس میں رواں برس کسی تعلیمی ادارے میں فائرنگ کا یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ پیر کو روسی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پرم اسٹیٹ یونیورسٹی میں اس وقت پیش آیا جب حملہ آور نے یونیورسٹی کی عمارت میں گھس کر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین