• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ہم نہیں بلکہ عوام ہارے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری اور کرپشن کے باعث پیدا ہونے والے حالات کا فائدہ ملک دشمن اٹھا سکتے ہیں جنکے پاس آج شہر کا مینڈیٹ ہے وہ بہت جلد اشرف غنی ثابت ہونگے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ایس پی نہیں بلکہ عوام ہاری ہے۔ ابھی عوام کے نصیب میں مزید تکالیف لکھی ہیں کیونکہ ٹھیک کرنا صرف ہمیں ہی آتا ہے۔ ہم صرف الیکشن کے دنوں کے لیے کام نہیں کررہے بلکہ نسلوں کی بہتری کیلئے روزانہ کی بنیاد پر جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین