• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے نتائج میں نئی پالیسی کے تحت تاخیر کا امکان

راولپنڈی (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر میڈیت امتحانات کے نتائج کا اعلان 30ستمبر اور میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 16اکتوبر کو متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نتائج میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے تمام طلباء و طالبات کو پاس کرنے کی پالیسی کا نوٹیفکیشن تاحال بورڈ کو موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق نتائج کو مرتب کرنے میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے تاہم اس کیلئے حتمی تاریخ ابھی نہیں بتائی جا سکتی۔
تازہ ترین