• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی عدالت: ڈاکٹر کے بیٹے کے اغوا کیس کی سماعت آج ہو گی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی جج انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے ڈاکٹر کے 13 سالہ بیٹے کے اغواء برائے تاوان میں ملوث میڈیکل ریپ سمیت پانچ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت آج 21 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔پولیس کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش کیا جانا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ قطب پور کے مطابق 4 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق ملتان کے علاقے مختیار ٹاؤن سے تاوان کے لیے ڈاکٹر غلام شبیر کے 13 سالہ اکلوتے بیٹے زین العابدین کو اغواء کیا گیا۔ 
تازہ ترین