• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:پسند کی شادی کرنیوالی خاتون کو شوہر کیساتھ جانیکی اجازت

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد نے خاتون کے بیان پر اسے شوہر کے ساتھ بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں محمد اعظم نے حبس بے جا کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیٹی فاریہ شاہین کو حبیب احمد نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے اسے بازیاب کرایا جائے تاہم خاتون نے مرضی کی شادی اور خوش و خرم زندگی گزارنے کا بیان دیا تو عدالت نے پولیس کو سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
تازہ ترین