• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کے ٹینک سے ماں بیٹے کی لاشیں ملیں، خاتون نے خود کشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹائون مواچھ گوٹھ میں واقع گھر میں پانی کے ٹینک سے ماں بیٹے کی لاشیں ملی ہیں ، پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشیں سول اسپتا ل منتقل کیں،جہاں ان کی شناخت 50 سالہ چنگل مائی زوجہ پیرجان اور 25 سالہ ہمت علی کے نام سے ہوئی ہے ، لانڈھی شیرا آباد لودھی گوٹھ کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ روزینہ جاں بحق ہوگئی ، جناح اسپتال منتقل کی گئی ،لیاقت آباد بی ون ایریا مکان نمبر 13/19 میں 32سالہ امبرین نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی ،پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش عباسی اسپتال منتقل کی ،پولیس کے مطابق وجہ خود کشی معلوم نہیں ہو سکی ۔

تازہ ترین