• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بتائیں میرا پہلا ڈرامہ کونسا ہے؟ حبا بخاری کا مداحوں سے سوال

کراچی (آئی این پی) بہترین اداکاری پر لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے نامزد ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے مداحوں سے اپنے پہلے ڈرامے کا نام پوچھ لیا ہے۔ حبا بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپنے شوبز کیریئر کے ڈیبیو ڈرامے کا نام پوچھا ہے۔انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے سب سے پہلے ڈرامہ سیریل کا نام کون بتا سکتا ہے؟ اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے صرف چند ہی مداحوں نے حبا بخاری کے سب سے پہلے ڈرامے کا صحیح نام بتایا ہے جبکہ زیادہ تر مداح صحیح جواب دینے میں ناکام رہے۔خیال رہے کہ حبا بخاری نے2015 میں رومانٹک کا میڈی ڈرامہ سیریل تیری میری جوڑی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

تازہ ترین