• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلموں کی شوٹنگز کے دوران کیمرے کے پیچھے بننے والی جوڑیاں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) فلموں میں رومانوی مناظر فلماتے ہوئے بعض اوقات اداکار حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوجاتے ہیں،بولی وڈ کی معروف زمانہ فلم شعلے کی شوٹنگ میسور کی طرف رام نگرم ضلع میں ہو رہی تھی۔ ایک طرف یہ عظیم فلم بن رہی تھی اور دوسری طرف دھرمیندر لائٹ مین اور اسٹاف کو پیسے کھلا رہے تھے۔ دھرمیندر یہ پیسے اس لئے کھلا رہے تھے کہ جو بھی سین ہیما مالنی کے ساتھ شوٹ ہورہا ہے اس میں لائٹ مین اپنی طرف سے کچھ گڑبڑ کریں۔ تاکہ باربار اس سین کے ری ٹیک کئے جائیں اور دھرمیندر کو آن کیمرا ہی سہی ہیما مالنی کے ساتھ زیادہ رومانس کا موقع ملے۔ رام لیلا کی شوٹنگ کے وقت ہی دیپکا پاڈوکون کو رنویر سنگھ سے پیار ہوا۔ ایک طرف سنجے لیلا بھنسالی فلم کیلئے رومانٹک سین فلما رہے تھے۔ دوسری طرف اصل زندگی میں بھی دونوں فنکار ایک۔دوسرے کے قریب آرہے تھے۔ کئی مرتبہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد دونوں یعنی رنویر۔دیپکا کیمرے کے پیچھے طویل گفتگو کرتے تھے۔کئی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ʼعجب پریم کی غضب کہانی کی شوٹنگ کے دوران کترینہ کیف، رنبیر کپور کی بانہوں میں جھول جاتی تھیں۔ دونوں ہی شوٹنگ کے بعد ایک ۔ دوسرے کے ساتھ کافی وقت گزارتے تھے۔ ریکھا نے خود کئی انٹرویو میں کہا کہ شوٹنگ کے بعد وہ امیتابھ کو دیکھتی رہ جاتی تھیں۔ وہ امیتابھ کی ہربات کو بہت دھیان سے سنتی تھیں۔ شوٹنگ کے بعد سیٹ پر ایسا نظارہ بن جاتا تھا کہ بعد میں جیہ بچن نے امیتابھ کو ریکھا کے ساتھ کام کرنے کیلئے منع کردیا تھا۔فلم ʼٹشن کی شوٹنگ کے دوران کیمرے کے پیچھے کے واقعات کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہی جگہ ہے جہاں سے سیف علی خان اور کرینہ کپور ایک دوسرے کے قریب آگئے۔

تازہ ترین