• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ پر کوئلے کی کان بند کرنے تک یومیہ 5 لاکھ یورو جرمانہ

کراچی (نیوزڈیسک )یورپی یونین کی عدالت نے جرمنی اور چیک جمہوریہ کی سرحد کے قریب براؤن کوئلے کی کان کنی بدستور جاری رکھنے پر پولینڈ کو بھاری جرمانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ وارسا حکومت کی جانب سے ماضی میں یورپی عدالت کے فیصلے کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے اب اسے یومیہ5 لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ چیک جمہوریہ نے پولینڈ کے خلاف یورپی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا کہ اس کی جانب سے براؤن کوئلے کی کان کنی کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی علاقے میں آب و ہوا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

تازہ ترین