• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے بھارت اسمگل ساڑھے 4 کھرب روپے کی ہیروئن پکڑی گئی

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں حکام نے کہا ہے کہ افغانستان سے آنے والی 2ارب 70 کروڑ ڈالر (ساڑھے 4 کھرب پاکستانی روپے )کی ہیروئین کو ایک بندرگاہ پر قبضے میں لے لیا گیا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق مغربی انڈیا میں حکام نے ایک بڑی کارروائی میں تین ٹن منشیات کو قبضے میں لیا ہے۔حکام کے مطابق ریاست گجرات کی مندرہ پورٹ پر دو کنٹینرز کی ڈائریکٹریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس نے تلاشی لی۔ ان دونوں کنٹینرز میں ٹالک (معدنیات) کا بتایا گیا تھا جن میں سے ایک میں دو ہزار کلو گرام جبکہ دوسرے میں سے ایک ہزار کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔

تازہ ترین