• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی فوج کے 2 افسر ہلاک

سرینگر(جنگ نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہونے والے پائلٹس میجر رینک کے افسران تھے جن کی شناخت میجر روہت کمار اور میجر انوج راجپوت کے نام سے ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

تازہ ترین