• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، پی پی رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کیخلاف تحقیقات کاآغاز

سکھر (بیورورپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کیخلاف نیب کی جانب سے دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، آمدن اور اثاثہ جات کے حوالے سے نیب آفس طلب کر کے سوالنامہ دیا گیا، زمین الاٹمنٹ کے معاملے پر بھی تفتیش کی گئی ، جبکہ محمد بخش مہر نے حفاظتی ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے گھوٹکی سے رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش مہر کے خلاف دوبارہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نیب کی جانب سے انہیں نوٹس جاری ہونے کے بعد وہ نیب ہیڈ کواٹر سکھر میں نیب کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے، اس دوران انہیں تحریری طور پر سوالنامہ بھی دیا گیا کہ وہ اس سوالنامے کا جواب تحریری طور پر دیں، تفتیشی افسر نے آمدن اور اثاثہ جات کے حوالے سے بھی سوالات کیے۔دوسری جانب نیب نے سردار محمد بخش مہر کیخلاف زمین الاٹمنٹ معاملے پر بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تازہ ترین