• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویتی حکام پی آئی اے کو فلائٹ آپریشن کی اجازت دیں، سی اے اے

کراچی (اسد ابن حسن) کورونا وبا کے بعد کویت میں قومی ایئرلائنز کے فلائٹ آپریشن پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر کچھ یورپی اور خلیجی ممالک سے فضائی رابطے بحال ہوچکے ہیں۔ مگر کویتی حکام نے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن پر اب تک پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ پابندی ختم کرنے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کویتی حکام کو ایک خط تحریر کیا ہے۔ سول ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو فضائی آپریشن کی اجازت نہ ملی تو کویت ایئرلائن سمیت کویت سے آنے والی ایئرلائنز بھی پاکستان نہیں آسکیں گی، یکم اکتوبر سے کویت سے آنے والی پروازوں کی پاکستان آمد محدود کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین