• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PAC ذیلی کمیٹی، ادائیگیاں نہ کرنیوالی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنیکی ہدایت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی نے تیل اور گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں کی جانب سے اربوں روپے کی ادائیگیوں میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کی ہے،کمیٹی نے عدالتوں میں سالہا سال سے زیرالتوا مقدمات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے اجلاس میں بلانے کی ہدایت کردی ہے،حکام نے بتایا کہ تیل و گیس تلاش کرنیوالی کمپنیوں کے ذمہ اربوں کے بقایا جات ہیں، کمیٹی نے معاملات دو ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کردی ،کنوینر سید نوید قمر کی زیرصدارت کمیٹی اجلاس میں اراکین کے علاہ سیکرٹری پٹرولیم سمیت آڈٹ اور دیگر حکام نے شرکت کی ،وزارت پٹرولیم کے حکام نے بتایا کہ تیل اور گیس کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ذمہ بقایا جات ہیں اور بہت زیادہ معاملات عدالتوں میں زیرالتوا ہیں جس پر کنوینر نے کہا کہ ایسی تمام کمپنیوں کو بلیک لسٹ کریں جو ادائیگیاں نہیں کررہے ہیں اور ان کمپنیوں کو کسی قسم کا کام نہ دیا جائے۔

تازہ ترین