• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کورونا کے 784 نئے کیسز، 15مریضوں کا انتقال

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ اس دوران مزید 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14751نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 784 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں15 اموات رپورٹ ہوئیں۔ جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7310 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 148 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 415127 ہوچکی ہے اور اب تک 5908680 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تک 452328 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور اس وقت 29891 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 29261 گھروں میں، 38 آئسولیشن سینٹرز میں اور 592 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 530 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے کے 784 نئے کیسز میں سے 395 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع وسطی 123، ضلع شرقی 110، کورنگی 47، ضلع جنوبی 43، ضلع غربی 37 اور ملیر سے 35 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 63، سجاول 41، شہید بے نظیر آباد 40، بدین 35، مٹیاری 26، ٹنڈو محمد خان 25، سانگھڑ 24، تھر پارکر اور ٹھٹھہ 18۔18،  میرپور خاص 16، دادو اور ٹنڈو الہ یار 14۔14، لاڑکانہ 10، خیرپور 7، گھوٹکی اور جیکب آباد 2۔2، کشمور، سکھر، شکارپور، عمرکوٹ اور نوشہرو فیروز سے1۔1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین