• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، مسلمان رکن پارلیمنٹ کے گھر پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں مسلمان رکن پارلیمنٹ کے گھر پر ہندوانتہا پسندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ان کی املاک کو نقصان پہنچا، سوشل میڈیا پر بھی اسدالدین اویسی کے گھر پر حملے کی مذمت کی جارہی ہے اور بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں حیدرآباد سے رکن پارلیمان اور مسلمانوں کے نامور رہنما اسدالدین اویسی کی دارالحکومت دہلی میں واقع رہائش گاہ پر کچھ شرپسند ہندوؤں نے ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر سوال پوچھا جا رہا کہ اگر ایک مسلمان ایم پی کا گھر محفوظ نہیں ہے تو کون محفوظ ہے؟اس سلسلے میں پانچ افراد کو حر است میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شام آل انڈیا اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی کے اشوک روڈ پر واقع رہائش گاہ پر پیش آیا۔

تازہ ترین