• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں کی میعاد میں بھی توسیع کردی

ریاض (جنگ نیوز )سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزٹ ویزہ برائے سیاحت کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق ان ویزوں میں توسیع کی جائے گی جو مملکت کی جانب سے سفری پابندیوں کے باعث استعمال نہیں کیے گئے ہونگے۔وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ’ویزوں میں توسیع خودکار نظام کے تحت کی جارہی ہے۔ ایسے تمام ویزے جو 24 مارچ 2021 سے قبل کسی بھی ملک سے جاری ہوئے ہوں ان میں شرط کے مطابق خودکار نظام کے تحت توسیع ہورہی ہے۔جن لوگوں کے ویزوں میں توسیع کی جارہی ہے انہیں ان کی ای میل پر اطلاع دی جارہی ہے۔ ای ویزے کا نمونہ بھی ہمراہ بھیجا جارہا ہے جس میں اس بات کی وضاحت موجود ہے کہ توسیع کے بعد ان کا ویزہ کب ختم ہوگا۔

تازہ ترین