• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ٹی روڈ پر زیرتعمیر مال کا ریکارڈ نیب کے حوالے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے جی ٹی روڈ راولپنڈی پر زیرتعمیر ایکو اٹیک مال کے بارے میں ریکار ڈ نیب کے حوالے کردیا ۔ سی ڈی اے کے بی سی ایس حکام نے بتایا کہ یہ مال سی ڈی اے نے جولائی میں سر بمہر کر دیا تھا ابھی تک یہ بلڈنگ سیل ہے۔ حکام نے بتایا کہ کارروائی ا س بنیاد پر کی گئی کہ مالکان نے سی ڈی اے سے بلڈنگ پلان منظور کرائے بغیر تعمیر شروع کردی تھی ۔ اب مالکان نے بلڈنگ پلان منظوری کیلئے جمع کرایا ہے جس کی سکرو ٹنی کی جا رہی ہے۔ ضر وری تقاضے پورے ہونے پر ڈیزائن ویٹنگ کمیٹی میں اسے پیش کیا جا ئے گا۔ ذ رائع کے مطابق نیب کو بعض شہریوں نے یہ شکایت کی ہے کہ انہوں نے ا س پراجیکٹ میں سرمایہ لگایا تھا لیکن انہیں اب وعدے کے مطابق کرا یہ کی رقم نہیں دی جارہی ۔ پراجیکٹ بھی مکمل نہیں کیا جا رہا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی ڈی اے نے اس سے قبل 2019میں بھی اسے سر بمہر کیا تھا۔
تازہ ترین