• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹر پلان کمیشن اجلاس، 8کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظوری

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) ماسٹر پلان کمیشن نے آٹھ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہےجن میں ماحولیات ، ٹریفک ، سالڈ ویسٹ ڈسپوزل ، اربن ری جنریشن اور تعلیم وغیرہ شامل ہیں۔ کمیٹیوں میں مختلف شعبوں کے ماہرین شامل کئے جائیں گے ۔ کمیٹیوں کو کنسلٹنٹ ہائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔یہ منظوری گزشتہ روز کمیشن کے دوسرےاجلاس میں دی گئی جو بدھ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن اپنی سفارشات کو حتمی شکل دینے سے پہلے شہریوں کی رائے حاصل کرے گا۔ جبکہ کمیشن نے شہریوں کی مکمل شرکت کے لیے سٹیزن فیڈ بیک پورٹل کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تازہ ترین