• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عصری، تہذیبی مسائل اورسیّد ہجویری کی تعلیمات پر عالمی کانفرنس

لاہور(خبر نگار) عصری، تہذیبی مسائل اور سیّد ہجویری کی تعلیمات کے موضوع پرسہ روزہ عالمی کانفرنس کاپنجاب یونیورسٹی میں آغاز ہوگیا، مقررین نے کہا ہے کہ عصری، تہذیبی مسائل کے حل کے لیے سیّد ہجویری کی تعلیمات سے استفادہ ضروری ہے ۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوقاف پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ اور ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا ہے کہ بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور انتہاپسندی اور دہشت گردی جیسے عوامل کی بیخ کنی کیلئے ضروری ہے کہ ہم حضرت داتا گنج بخشؒ اور اس خطے کے دیگر صوفیاءکی تعلیمات سے اکتسابِ فیض کریں ۔ کانفرنس سے ڈاکٹر خا لقدادملک ، مفتی رمضان سیالوی، ڈاکٹر زاہد منیر عامر و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بلاشبہ حضرت داتا گنج بخش ؒاُس عظیم قافلہ علم وحکمت اور شریعت وطریقت کے سرخیل تھے، جن کے دم قدم سے یہ برصغیر اسلام کے نور سے منوّر ہوا۔
تازہ ترین