سعودی عرب کے قومی دن پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کا اپنے تہنیتی پیغام میں کہنا ہے کہ دعا ہے کہ دور اندیش قیادت کے زیرِ سایہ سعودی عرب میں ترقی کا سفر جاری رہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں قومی دن پرمبارک باد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو قومی دن مبارک ہو۔