• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسدادِ ڈینگی کے لوگوں کو نکالنا نہیں چاہیئے تھا: سلمان رفیق

سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ انسدادِ ڈینگی کے لیے اب لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے لوگوں کو نکالنا ہی نہیں چاہیئے تھا۔

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے بھائی اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے خلاف کام کا آغاز فروری سے ہونا چاہیئے تھا، خیبر پختون خوا بری طرح ڈینگی کا شکار ہے۔

سلمان رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی صورتِ حال بھی ڈینگی کے حوالے سے مختلف نہیں ہے۔

تازہ ترین