• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف کی ایئر ایمبولینس میں تنہا امریکا پیر کی صبح روانگی متوقع

کراچی(این این آئی) ملک کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف ایئر ایمبولینس میں اکیلے امریکا روانہ ہوں گے۔معروف کامیڈین عمر شریف کی علاج کے لیئے پیر کی صبح اکیلے امریکہ روانگی متوقع ہے۔ ایئر ایمبولینس پیر کو کراچی پہنچی گی۔ ایمبولینس میں صرف عمر شریف جاسکیں گے۔ کینیڈین ایئر ایمبولینس کمپنی کی جانب سے کی گئی ای میل کے مطابق ایئرایمبولینس کو واشنگٹن تک پہنچنے کیلئے 2 مقامات پر اسٹاپ کرنا ہوگا۔ایئر ایمبولینس کمپنی کے مطابق اسٹاپ اوور کے ایئرپورٹس پر لینڈنگ کیلئے تمام مسافروں کا ویزا ہونا ضروری ہیں جبکہ مریض کو اس ویزا سے استثنیٰ حاصل ہے۔کمپنی نے ای میل میں کہا ہے کہ مریض کیساتھ سفر کرنے والوں کے لیے یورپ اور کینیڈا کے ویزے ہونے چاہئیں۔عمر شریف کے ساتھ جانے کے لیے یورپ کا ویزہ ضروری ہے جو کہ بیٹا اور اہلیہ کے پاس نہیں ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت کے ذرائع نے بتایاکہ وقت کم ہے، ویزے فوری طور پر حاصل نہیں کئے جا سکتے، لہٰذا عمر شریف کے خاندان کے چاروں افراد اپنے طور پر کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔ ذرائع سندھ گورنمنٹ نے مزید کہاکہ ایئر ایمبولینس آنے کے لیے دیئے گئے 5میں سے3دن رہ گئے ہیں۔معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے والد کی طبیعت میں بہتری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیاہے۔عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے والد عمر شریف کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے، والد کو سی سی یو سے پرائیوٹ وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔جواد عمر کا کہنا تھا کہ ائیر ایمبولینس آنے میں مزید ایک سے 2 دن لگ سکتے ہیں، ائیر ایمبولینس کے آنے کے بعد والد علاج کے لیے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔

تازہ ترین