• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے بھٹو شہید کی قیادت میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا،ملک قمر

کوونٹری (وقار ملک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک قمر اور محمد اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی قیادت میں پاکستان کو ناقابل تسخیر مملکت بنایا۔ ایٹمی طاقت بنا کر دنیا میں پاکستان کو عزت احترام دلوایا، غربت ختم کرنے میں کردار ادا کیا جس کا تسلسل بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں بھی جاری رہا اور پاکستانی عوام کو ریلیف ملا اورمسائل حل ہوئے لیکن افسوس کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی پی پی پنجاب سے سیٹیں نہ لے سکی جس کی وجہ پارٹی کی عوامی رابطہ مہم کاکمزور ہونا ہے چونکہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اس کا عوام سے رابطہ روزمرہ کی بنیاد پر ہونا چاہئے ،ان کے دکھ درد اور خوشی میں شریک ہو کر ہی پارٹی کو متحرک کیا جا سکتا ہے جب کہ اوورسیز ورکرز کو کوئی دیکھنے اور سننے والا بھی موجود نہیں ہے، پارٹی کو علم ہونا چاہئے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کو کتنی ضرورت ہے اور ان کے ووٹس کی کتنی اہمیت ہے، برسلز سے پارٹی کے ورکرز باالخصوص صدر پارٹی ملک وسیم اختر نے بھٹو شہید کے دور سے پارٹی کو منظم کیا ،ضیاء مارشل لا سے لے کر پرویز مشرف کے دور میں بھی برسلز میں زبردست احتجاج کئے، جمہوریت کے قیام کے لیے جدوجہد کی اور آمریت کے دور میں جیل کاٹی لیکن آج تک پارٹی نے حوصلہ افزائی نہیں کی اور نہ کارکنان اور عہدیداران کو پارٹی کی طرف سے نامزدگی کےخط دئیے جو کارکنان کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے جب کہ ملک وسیم اختر کی قیادت میں یورپ سے جمہوریت کے حق میں اٹھنے والا شور اور آواز دنیا کے ایوانوں میں گونجی جس کا ای یو پارلیمنٹ کی فارن کمیٹی نے بھی اپنے اجلاس میں ذکر کیا تھا ان رہنماؤں نے کہا کہ پی پی پی کی قیادت کو چاہئے کہ وہ کارکنان کی اہمیت کو سمجھے اور انھیں عزت دے ،ان کی باقاعدہ نامزدگی کرے تاکہ کارکنان بہتر انداز میں پارٹی کے لیے کام کر سکیں اور آئندہ انتخابات میں ٹھوس بنیادوں پر اپنا کردار کر ادا کریں، انھوں نے کہا کہ ملک وسیم اختر یورپ میں سب سے پرانے نڈر بے باک اور محنتی کارکن ہیں جنہوں نے پارٹی کو یورپ کی سطح پر نہ صرف پاپولر کیا بلکہ متحرک بھی کیا جس کا شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے دورہ برسلز میں بھی کیا تھا، اس لیے پارٹی ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انھیں پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کا ممبر نامزد کریں جس سے دیگر کارکنان کی بھی حوصلہ افزائی ہو۔
تازہ ترین