• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کی نجکاری ہزاروں خاندانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف ر پو رٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی نجکاری صرف ملازمین اور مزدوروں کا نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کے مستقبل اور پورے ملک کا مسئلہ ہے، مزدور نجکاری کے خلاف جدوجہد کریں، نجکاری نے مزدورں کو بھوک کے سوا کچھ نہیں دیا، اگر حکمرانوں نے پاکستان ریلوے کی نجکاری کے لئے اقدامات کیے تو زبردست احتجاج کیا جائے گا، مزدور اور محنت کش ادارے کی بقا اور نوکریوں کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں نکلیں اور اپنی سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جماعت اسلامی میں شامل ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ریلوے پریم یونین (سی بی اے)کراچی ڈویژن کے تحت پاکستان ریلوے کی نجکاری اور مزدوروں کے مسائل کے حوالے سے مزدور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی و رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے کونسلر ذکر محنتی، چیئر مین پریم یونین پاکستان ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، صدر پریم یونین پاکستان شیخ محمد انور،مرکزی جنرل سیکریٹری خیر محمد تنیو، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی خالد خان، صدر پریم یونین کراچی ڈویژن راجا عبدالمناف، پاسلو کے سابق صدر اور جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین