• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا مہاجرین کیخلاف سخت مجوزہ قانون، اقوام متحدہ کی تنقید

لندن(اے ایف پی) اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے ’یواین ایچ سی آر‘ نے دہائیوں کے سخت ترین مہاجرین مخالف مجوزہ برطانوی قوانین کو بین الاقوامی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ برطانیہ کی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل جو بریگزیٹ کی حامی ہیں کا کہنا ہے کہ نیا قانون سیاسی پناہ کی حقیقی ضروریات کو پورا کرنے لئے مرتب کیا گیا ہے جس سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی جبکہ یواین ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ نیا مجوزہ قانون بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہے،اگر کوئی شہری برطانیہ میں قانونی یا غیر قانونی داخل ہوتا ہے تو ان کا دعویٰ اثر انداز ہوگا اور اگر کوئی شخص غیر قانونی داخل ہوتا ہے تو اسے وہ مواقع میسر نہیں ہونگے اور وہ متاثر ہوگا۔

تازہ ترین