• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کشمیر میں زیادتیوں کے خاتمے میں مدد کا مطالبہ

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کشمیر میں زیادتیوں کے خاتمے میں مدد کا مطالبہ ، برطانوی پارلیمان میں پرجوش تقاریر میں کہا گیا کہ کشمیر میں ’ سفاک قابض فوجی فورس‘ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر برطانیہ کو عالمی سطح پر کام کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمان میں جمعرات کو پرجوش تقاریر سنائی دیں جن میں کہا گیا کہ کشمیر میں ’ سفاک قابض فوجی فورس‘ کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے میں مدد کے لیے برطانیہ کو عالمی سطح پر کام کرنا چاہیے اور برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو برطانوی پارلیمان میں داخل ہونے سے اسی طرح روکنا چاہیے جس طرح چند روز قبل چینی ایلچی کے داخلے سے انکار کیا گیا تھا۔ بریڈ فورڈ ایسٹ کے لیبر ایم پی عمران حسین نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ برطانوی حکومت یہ تجویز دے گی کہ خطے میں تنازعات کو دو طرفہ طور پر حل کیا جانا چاہیے اور مظلوم لوگوں کے حقوق کے لیے بھی کھڑا ہونا چاہیے۔ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں اس کے اقدامات پر تنقید کر تے ہوئے ایک پرجوش تقریر میں عمران حسین نے کہا کہ برطانیہ اور دیگر ممالک کو اپنی خاموشی ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ عمران حسین مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر بحث میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے ہاؤس آف کامنز کو کشمیر میں 70 سال سے جاری بھاتی ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین