• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین مستحکم افغانستان کی تلاش میں متحد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین مستحکم افغانستان کی تلاش میں متحد ہیں، فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتونیو گوتریس نے گزشتہ روز وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا اور صحافیوں کو بتایا کہ تمام پانچ طاقتیں ایک پُرامن اور مستحکم افغانستان چاہتی ہیں جہاں انسانی امداد مسائل اور کسی بھی قسم کے امتیازی سلوک کے بغیر تقسیم کی جا سکے،وہ ایک ایسا افغانستان چاہتے ہیں جہاں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام کیا جائے ، ایک ایسا افغانستان جو دہشتگردی کیلئے پناہ گاہ نہ ہو۔

تازہ ترین