• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے کے طالبان وعدے پر عمل ہونا چاہیے،بھارت

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی وزیر خارجہ نے جی 20میٹنگ میں افغانستان اور بحرالکاہل خطے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جی20وزرا خارجہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طالبان نے افغان سرزمین کو کسی بھی طرح کی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا جو وعدہ کیا ہے اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔‘‘اس میٹنگ کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ نے اپنی ٹویٹس میں اس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا توسیعی بنیاد پر ایک شمولیاتی عمل کی توقع رکھتی ہے جس میں افغان معاشرے کے تمام طبقات کو نمائندگی حاصل ہو۔‘‘ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرارداد نمبر 2593 ہمارے نقطہ نظر کی رہنما ہونی چاہیے، جو عالمی جذبات کی عکاس ہے۔ جہاں تک بھارتی تعلقات کی بات ہے تو یہ افغان عوام کے ساتھ اس کی تاریخی دوستی کی بنیاد پر منحصر ہو گی۔"

تازہ ترین