• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان تیسری دنیا کے ممالک کو کورونا ویکسین کی مزید 3؍ کروڑ خوراکیں فراہم کریگا

ٹوکیو (عرفان صدیقی) جاپانی حکومت کورونا ویکسین سے بچائو کیلئے تیسری دنیا کے ممالک کو مزید 3؍ کروڑ خوراکیں فراہم کرے گی۔ یہ بات جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل بھی جاپان 30؍ ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں عالمی برادری کو بطور امداد فراہم کرنے کا اعلان کر چکا ہے جس میں سے 23؍ ملین خوراکیں پہلے ہی جاپان میں تیار کردہ ایکسٹرازونیکا کی صورت میں ملائیشیا ،انڈونیشیاہ ،فلپائن ،تھائی لینڈ اور ویتنام کو فراہم کرچکا ہے ، اس طرح جاپان کی جانب سے مجموعی طورپر 60؍ ملین ویکسین فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے جس میں سے آدھی ویکسین خوراکیں اقوام متحدہ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

تازہ ترین