• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کی شفافیت کویقینی بنایاجائے،چیف سیکرٹری

لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی سکیموں میں فنڈز کے بروقت استعمال اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے یہ ہدایت 560ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے کہا کہ فنڈز کے بروقت اور شفاف استعمال کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام ضروری ہے۔، انہوں نے حکم دیا کہ تمام سکیموں پر اعلیٰ معیار، شفافیت اور کام کی رفتار کی مانیٹرنگ کی جائے۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اورتمام سکیموں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔
تازہ ترین