• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذورشہری پرمنشیات اٹھانے کا مقدمہ کرنےپرسی پی اوسےجواب طلب

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج نے سی پی او ملتان کو تھانہ گلگشت کے خلاف منشیات کا غلط پرچہ دینے اور ایک معززشخص غلام یاسین پیرزادہ سے چرس برآمد کرنے کا دعوی ٰکرنے کی انکوائری کا حکم دیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اپنے دائیں ہاتھ میں نیلے رنگ کا شاپر اٹھایا ہوا تھا جس میں ایک کلو سے زائد چرس تھی جبکہ ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیاکہ ملزم کا دایاں بازو ہی نہیں ہے ،چھ سال قبل فالج کے حملےمیں اسکا بازو ضائع ہوگیا تھا جسے کاٹنا پڑا۔
تازہ ترین