• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کو بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ختم کی جائے،غلام بلال جاوید

پشاور( وقائع نگار)کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے نومنتخب کونسلر نعمان فاروق نے غلام بلال جاوید صدر ٹریڈرالائنس کے ہمراہ گورا بازار کا دورہ کیا اور بازار میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کی۔ نومنتخب کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ پشاورنے کہاہے کہ تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے لیکن ڈیپارنمنٹ ہلاکو خان بن کر بزنس کمیونٹی پر حملہ آور نہ ہوں۔ انہوں نے گزشتہ روز گورا بازار میں ہونے والے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چاہئے تو یہ کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ذمہ داران بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرکے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بناتے بلکہ تجاوزات پورے پشاور کا مسئلہ ہے کنٹونمنٹ بورڈ اورٹائونزپورے شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے مہم چلائے۔ لیکن تجاوزات آپریشن میں بزنس کمیونٹی پر ہلاکوخان کی طرح حملہ آور ہونے کی بجائے بزنس کمیونٹی کے نمائند وں سے پہلے مذاکرات کرے۔ نومنتخب کونسلر نے کنٹونمنٹ بورڈ کے اس اقدام کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے ختم کی جائے۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو بھی کہاکہ تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں تنگ ہوجاتی ہیں اور بزنس کمیونٹی کا اپنا ہی نقصان ہوتاہے آپ بھی اپنے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے اپنی کمیونٹی کو اعتماد میں لے کرخودہی اس کا خاتمہ یقینی بنائے ۔
تازہ ترین