• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگ کا حکومت کیساتھ کرکٹ نہ کھیلنے کا اعلان


مسلم لیگ نون کی جانب سے حکومت کے ساتھ کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے بیان کے ذریعے پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض چوہان نے مسلم لیگ نون کے اس فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون بھی سازش کا شکار ہو کر کھیلنے سے انکار نہ کرے۔

انہوں نے مزید کہاہے کہ مسلم لیگ نون نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی ٹیم کی طرح سازش کا شکار نہ ہو۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومتی بینچز کی جانب سے مثبت ردِعمل دیا گیا،جبکہ مسلم لیگ نون کا منفی رویہ سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین