• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی سیکورٹی گارڈز کیخلاف کریک ڈاؤن، بڑی تعداد غیرتربیت یافتہ نکلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے شہر بھر میں غیر قانونی سیکیورٹی گارڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور اہم تنصیبات اور گھروں پر تعینات سیکیورٹی گارڈز کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق چیکنگ کے ابتدائی مرحلے کے دوران سیکیورٹی گارڈ زکی بڑی تعدادغیر تربیت یافتہ گارڈ پر مشتمل پائی گئی جس پر سیکیورٹی کمپنیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔دوسرے مرحلے میں کراچی کے چار اضلاع میں مجموعی طور پر 4661 سیکیورٹی گارڈ زکا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ مشتبہ سیکیورٹی گارڈز کی کرائم رپورٹنگ انڈکس سسٹم کے تحت ویری فکیشن کی گئی۔ دوران اسلحہ ویری فکیشن 337گارڈز کااسلحہ غیر تصدیق شدہ جبکہ159گارڈز کا اسلحہ غیر لائسنس یافتہ پایا گیا۔ سیکیورٹی کمپنیز سے غیر لائسنس یافتہ اسلحے کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین