• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈپریشر اور دل کے امراض کی ریسرچ کیلئے فنڈز مہیا کیے جائیں، ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائپرٹینشن ریسرچ ایوارڈ جاری کرنے کے لیے پاکستان ہائپرٹنشن لیگ اور پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ جس کے تحت صحت کے شعبے میں تحقیق کے لیے ڈاکٹروں اور ریسرچرز کو تین لاکھ روپے تک کی گرانٹ مہیا کی جائے گی، طبی تحقیق کے لیے فنڈز فارمیوو ریسرچ فارم فراہم کرے گاماہرین امراض قلب نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دل کے امراض خاص طور پر بلڈ پریشر کے حوالے سے ریسرچ کے لیے فنڈز مہیا کیے جائیں۔اس موقع پر نامور ماہر امراض پروفیسر محمد اسحاق نے کہا کہ طبی تحقیق کسی بھی حکومت کی ترجیح نہیں رہی۔ تقریب سے صدر پروفیسر صولت صدیق ،پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنسز کے چیف ایڈیٹر شوکت علی جاوید ،پروفیسر فیروز میمن اور ڈاکٹر مسعود جاوید نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین