• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 2023 کے آخر تک تمام کیمیائی ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔کیمیائی اور حیاتیاتی تحفظ کے پروگرام کی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برانڈی فین نے ایک سمپوزیم کے دوران کہا قانون سازی کے تحت مخصوص ذمہ داریوں کے حوالے سے ہمیں 31 دسمبر 2023 کی ڈیڈ لائن کو مدنظر رکھنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے ہمیں اس تاریخ تک کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کا پابند کیا ہے لیکن حقیقت میں ہم ستمبر 2023 تک اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں جیسا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن نے بیان کیا ہے۔

تازہ ترین