• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپ کا اعلان

ریاض (شاہدنعیم) سعودی حکومت نے پاکستان کے طلبہ و طالبات کیلئے سعودی عرب کی 25 جامعات میں ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی کیلئے 600طلباء و طالبات کیلئے اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے، سفیر پاکستان لیفٹنٹ جنرل(ر)بلال اکبر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ نے ان سے درخواست کی تھی سعودی عرب میں پاکستانی طلبا و طالبات کو گریجویشن کرنے کیلئے پاکستان آنا پٹر تا ہے جبکہ انکے والدین بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں ہوتے ہیں۔

تازہ ترین