• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، عمران خان بس منصوبے اور سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد کل رکھیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے پہلے جدید بس منصوبے کے افتتاح اورجدید کراچی سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،وزیراعظم عمران خان 27 ستمبرکوایک روزہ دورہ کراچی میں منصوبوں کا جائزہ لیں گے اورافتتاحی تقریب میں شرکت کے علاوہ کے سی آرمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے، عمران خان بس منصوبے اور سرکلرریلوےکا سنگ بنیاد کل رکھیں گے ۔گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی بسیں کراچی پورٹ سے سرجانی بس ڈپوپہنچادی گئی ہیں جبکہ کراچی سرکلرریلوے کے جدید منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے تقریب منعقد کرنے سے متعلق ریلوے نے انتظامات شروع کردیے ہیں ۔

تازہ ترین